• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’نسلی امتیاز سے متنفر ہو کر امریکی فوجی، شمالی کوریا میں داخل ہوا‘

شائع August 16, 2023
تحقیقات کے بعد ٹریوس کنگ نے اعتراف کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہوئے — فائل فوٹو: رائٹرز
تحقیقات کے بعد ٹریوس کنگ نے اعتراف کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہوئے — فائل فوٹو: رائٹرز

شمالی کوریا نے امریکی فوجی ٹریوس کنگ کے اپنی تحویل میں ہونے کی پہلی بار تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریوس کنگ امریکی فوج میں بدسلوکی اور نسلی امتیاز سے بچنے کے لیے متنفر ہو کر شمالی کوریا آیا۔

رواں برس جولائی میں جوائنٹ سیکیورٹی ایریا کے اورینٹیشن دورے پر موجود ٹریوس کنگ کو واپس امریکا جانا تھا لیکن اس کے بجائے وہ جنوبی کوریا کے مرکزی ہوائی اڈے سے باہر نکل گئے اور ’ڈی-ملٹرائزڈ زون‘ جانے والے ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ شامل ہوگئے اور سرحد پار کر کے شمالی کوریا پہنچ گئے۔

قبل ازیں امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹرویس کنگ نے شمالی اور جنوبی کوریا کو الگ کرنے والے ’ڈی-ملٹرائزڈ زون‘ میں واقع ’جوائنٹ سیکیورٹی ایریا‘ سے جان بوجھ کر اور اجازت کے بغیر سرحد پار کی تھی۔

شمالی کوریا کی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا کی تحقیقات کے بعد ٹریوس کنگ نے اعتراف کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر داخل ہوئے۔

کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ٹریوس کنگ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شمالی کوریا آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہوں نے امریکی فوج کے اندر غیر انسانی سلوک اور نسلی امتیاز محسوس کیا ہے۔

کے سی این اے نے کہا کہ ٹریوس کنگ سرحد پار کرنے کے بعد کورین پیپلز آرمی کے سپاہیوں کی تحویل میں آگئے۔

ایجنسی نے کہا کہ ٹریوس کنگ نے شمالی کوریا یا کسی تیسرے ملک میں پناہ گزینوں کی تلاش کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی معاشرے میں غیر مساوی سلوک سے مایوس ہیں، اس حوالے سے حکومتی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو اقوام متحدہ کی کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ اس نے شمالی کوریا سے اس حوالے سے بات چیت شروع کردی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس وقت کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اس حوالے سے رابطہ ہوچکا ہے، لیکن امریکا کو اب تک یہ معلوم نہیں کہ ٹریوس کنگ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔

کے سی این اے نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ٹریوس کنگ کس حالت میں کہاں موجود ہیں یا ان کے ساتھ کیا کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024