• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سزا معطلی، ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

شائع August 16, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی
چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے —فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم کی سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلوں پر سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

عدالت عالیہ نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اپیل جلد مقرر کرنی کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی ایک ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سرکاری تحائف کی تفصیلات چھپانے سے متعلق کیس میں کرپشن کا مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، فیصلہ آنے کے فوراً بعد انہیں پنجاب پولیس نے لاہور میں واقع زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تین سال کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی 5 سال کے لیے نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل سیشنز جج اسلام آباد کی جانب سے 5 اگست 2023 کو سنائے گئے فیصلے کے پیش نظر عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 (1) (ایچ) کے تحت نااہل ہو گئے ہیں اسی لیے انہیں 5 سال کے لیے نااہل کیا جاتا ہے۔

اس پابندی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے۔45 کرم 1 کی نشست سے بطور امیدوار ڈی نوٹیفائی کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024