• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی رزمک میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

شائع August 16, 2023
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا— فوٹو: آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا— فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 14اور 15 اگست کی درمیانی شب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا، دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے دیگر جرائم میں بھی سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کوبھرپور تعاون کایقین دلایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پشاور سے 50 کلومیٹر جنوب میں ضلع کوہاٹ سے متصل علاقے میں واقع مٹانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رات گئے مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کی 3 کوششوں کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا۔

اسی طرح 13 اگست کو صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، تاہم فورسز نے فوری مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024