• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کے ساتھ گانے کی ویڈیو جاری

شائع August 16, 2023
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے جسے دونوں ممالک کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کرن واہی بھارتی اداکار کے ساتھ ٹی وی میزبان بھی ہیں جنہوں نے بھارتی ٹی وی سیریز ’دل مل گئے‘ سے شہرت پائی تھی۔

دوسری جانب کنزہ ہاشمی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، کنزہ ہاشمی کا کسی بھی بھارتی اداکار کے ساتھ یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔

اداکارہ نے 15 اگست کو انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گانا ’میرے ہو جاؤ‘ کی ویڈیو جاری ہوگئی ہے، یہ ایک بہت ہی خاص پروجیکٹ ہے اور یہ پروفیشنل ٹیم کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ پر پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ ’

گانا ’میرے ہو جاؤ‘ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں گنگنایا ہے جبکہ اس کے بول مانی منجوت نے لکھے ہیں، گانا دو لوگوں کی رومانی کہانی پر مبنی ہے۔

گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جبکہ گانے کے مناظر دبئی میں شوٹ کیے گئے ہیں۔

میوزک ویڈیو کی یوٹیوب کی ڈسکرپشن کے مطابق ’میرے ہو جاؤ‘ صرف ایک گانا نہیں ہے، یہ محبت کی داستان ہے جس میں ایک گہرا پیغام چھپا ہے کہ محبت کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

اس گانے کی ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی پاکستان اور بھارتی مداحوں کی جانب سے اداکاروں کی پرفارمنس اور گانے کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024