• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سجل علی، جگن کاظم اور عدنان صدیقی سمیت 696 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان

شائع August 15, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

حکومت پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پر سماجی و عوامی خدمات، تعلیم، سائنس، فن، ادب، ثقافت، بہادری، صحافت اور کووڈ-19 کے دوران طبی شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر 696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے تمام شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان شخصیات کو 23 مارچ 2024 کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

جن شوبز شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دیے جائیں گے ان میں سجل علی، جگن کاظم، عدنان صدیقی، واسع چوہدری، اداکار عجب گل، گلوکار راحت فتح علی خان، مرحوم عنایت حسین بھٹی، گلوکار فاخر محمود، شازیہ منظور، مائی ڈھائی اور عبدالبتین فاروقی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر صدر مملکت نے ملکی و غیر ملکی سیاسی و سماجی 696 شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی۔

کورونا کی وبا کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کے دوران شہید ہونے والے 299 ڈاکٹرز، نرسنگ و دیگر سٹاف کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق نیوکلیئر سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر محمد حفیظ قریشی مرحوم کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا۔

علم و ادب، شاعری اور تصنیف میں افتخار عارف، کھیلوں میں ہاکی میں صلاح الدین صدیقی، پبلک سروس میں سید قائم علی شاہ، راجا ظفر الحق، ڈاکٹر شمشاد اختر اور ایئر مارشل (ر) نجیب اختر کو نمایاں کارکردگی پر نشان امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے لیے خدمات کے عوض شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ہی لیفنگ کو ہلال پاکستان دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا کو ہلال شجاعت دیا جائے گا۔

مختلف شعبوں میں پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر ملائکہ جنید، بلال لاشاری، ستیش آنند، عبدالکریم بریالائی، شبم، واصف ناگی، نائیلہ کیانی، سائرہ فرقان، عصمت جبیں آفریدی، شعیب ملک، مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر ندیم جان، فہد ہارون، نعیم الظفر، محمد سرور گوندل، سردار رمیش سنگھ اروڑہ، عارف حبیب، محمد ندیم جاوید، جمیل احمد اور ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اسی طرح پروفیسر مفتی منیب الرحمٰن، سلیم بخاری، شازیہ منظور، دھائی بائی المعروف مائی دھائی، ہمایوں خان، عنایت حسین بھٹی (مرحوم)، ذوالفقار علی عطرے، عجب گل، قادر بخش مٹھو، عدنان صدیقی، زبیدہ، حسن عسکری، شیما کرمانی، نصیر بیگ مرزا، محمد شہباز قمر، سجل علی، سیدہ مہربانو کاظم (المعروف جگن کاظم)، فضہ علی مرزا، عقیل عباس جعفری، علی دوست عاجز، انور سین رائے، ڈاکٹر مشتاق علی لغاری، شمع جونیجو اور وقار ستی کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024