• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پشاور: پولیس، سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 3 حملے ناکام بنا دیے

شائع August 15, 2023
عسکریت پسند پولیس چوکی کو نشانہ نہیں بنا سکے کیونکہ وہ دور سے فائرنگ کر رہے تھے — فوٹو: رائٹرز
عسکریت پسند پولیس چوکی کو نشانہ نہیں بنا سکے کیونکہ وہ دور سے فائرنگ کر رہے تھے — فوٹو: رائٹرز

پشاور سے 50 کلومیٹر جنوب میں ضلع کوہاٹ سے متصل علاقے میں واقع مٹانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں رات گئے مسلح عسکریت پسندوں کے حملے کی 3 کوششوں کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے قریبی جنگل سے حمید خان پولیس چوکی پر حملہ کیا، تاہم عسکریت پسند پولیس چوکی کو نشانہ نہیں بنا سکے کیونکہ وہ دور سے فائرنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریں اثنا فورٹ میکسن (جسے کشنگر پوسٹ بھی کہا جاتا ہے) پر بھی اسی طرح کے حملے میں عسکریت پسندوں نے دور سے فائرنگ کی تاہم اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔

تیسرا حملہ ازاخیل ڈیم پوسٹ پر کیا گیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے ناکام بنا دیا۔

ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب نے ڈان کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے دور سے 3 چوکیوں اور ان مقامات پر فائرنگ کی جہاں فوجی اہلکار تعینات تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح سویرے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس کے محکمہِ انسداد دہشت گردی کو باضابطہ پیغام بھیج دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024