• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بنگلہ دیش: رہنما جماعتِ اسلامی کی دورانِ حراست وفات، مظاہرین سراپا احتجاج

شائع August 15, 2023
گزشتہ روز دلاور حسین سعیدی کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ روز دلاور حسین سعیدی کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے 83 سالہ رہنما دلاور حسین سعیدی دورانِ حراست دورہ قلب کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد ہزاروں مشتعل مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جماعتِ اسلامی کے نائب صدر دلاور حسین سعیدی گزشتہ روز شام کو جیل کے ہسپتال میں چل بسے۔

وہ جیل میں اُن جنگی جرائم کے مقدمات میں ملوث ہونے پر گزشتہ ایک دہائی سے قید تھے جس نے ملکی تاریخ کے پُرتشدد ترین سیاسی واقعات کو جنم دیا تھا۔

ہزاروں کی تعداد میں سوگواران اور دلاور حسین سعیدی کے حامیوں نے ان کی وفات کے بعد ہسپتال کے باہر ’اللہ اکبر‘ کے نعرے بلند کیے۔

ان کے حامیوں نے کہا کہ ہم ان کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے، کئی مظاہرین وزیر اعظم حسینہ واجد پر بھی الزام عائد کرتے نظر آئے جو جنوری میں ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ہسپتال حکام نے بتایا کہ اتوار (13 اگست) کے روز جماعتِ اسلامی کے نائب صدر کو ڈھاکا کے باہر واقع جیل میں دورہ قلب کے باعث طبی سہولیات کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024