• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

شائع August 11, 2023
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند رینج میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 10 اور 11 اگست کو کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جبکہ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقوں ژوب اور سوئی میں الگ الگ فوجی آپریشنز کے دوران پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ اس سال دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد تھی جہاں اس سے قبل فروری 2022 میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں ’فائر ریڈ‘ میں 10 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے خاص طور پر خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جولائی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں میں مسلسل اور تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا جس میں ملک بھر میں 389 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024