• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نجیبہ فیض نے فیروز خان اور اپنے متعلق افواہوں پر وضاحت کردی

شائع August 11, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

افغان نژاد پاکستانی اداکارہ، ماڈل، سوشل میڈیا انفلوئنسر نجیبہ فیض نے خود سے اور فیروز خان سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے لوگوں سے غلط خبریں نہ پھیلانے کی اپیل کردی۔

نجیبہ فیض نے فیروز خان کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے اور اداکار کے درمیان کیا تعلق ہے اور لوگ ان کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

افغان نژاد اداکارہ نے لکھا کہ وہ ہائیکنگ کی جنون کی حد تک شوقین ہیں، کیوں کہ اس سے ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور یہ کہ ہائیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ان کے مختلف دوست بھی جاتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اسی طرح کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے انتہائی نفیس انسان اور بڑے نام فیروز خان بھی ان کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئے، جن کے ساتھ انہوں نے تصاویر بنوائیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔

نجیبہ فیض نے لکھا کہ فیروز خان ان کے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا۔

ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ جیسے ہی ان کی اور فیروز خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پر بحث شروع ہوگئی اور ہر کسی نے اس پر اپنے اپنے نظریے کے مطابق باتیں کیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپیل کی کہ وہ یک طرفہ غیر مصدقہ معلومات کو نہ پھیلائیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر انسان کا خاندان ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔

نجیبہ فیض نے لکھا کہ ان سے اور فیروز خان سے متعلق غلط خبریں اور معلومات پھیلانے سے انہیں اور ان کے خاندان کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

نجیبہ فیض نے اس سے قبل ٹوئٹر پر بھی فیروز خان کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کی تھیں، جنہیں اداکار نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنا دوست قرار دیا تھا۔

نجیبہ فیض اور فیروز خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں گزشتہ ایک ہفتے سے وائرل ہیں اور دونوں کے حوالے سے اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہوئیں جب افغان نژاد اداکارہ نے اداکار کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔

@najibafaiz

Ay dilbaram ay dilbar bala balai dilbar dar intezarom k az dar darai dilbar#persiansong #hiking #ferozekhan #buddieswithnajiba #najibafaiz #CapCut

♬ original sound - Najiba Faiz

اگرچہ نجیبہ فیض نے فیروز خان کے ساتھ اپنا تعلق جوڑنے پر وضاحت کرتے ہوئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو غلط خبریں نہ پھیلانے کی اپیل کی، تاہم تاحال اداکار نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں اور انفلوئنسرز کی جانب سے دونوں کے درمیان تعلقات کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024