• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

حمل ضائع ہونے کا اس لیے نہیں بتایا کیونکہ اسے فلم کی پروموشن میں استعمال کیا جاتا، رانی مکھرجی

شائع August 11, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کی شوٹنگ سے قبل ان کا دوسرا حمل ضائع ہوگیا تھا، انہوں نے اس بات کا انکشاف پہلے اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان کے المیے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کیا جاتا۔

رانی مکھرجی کی شادی 2014 میں بھارتی فلمساز آدتیہ چوپڑا سے ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی پہلی بیٹی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی۔

رانی مکھرجی اور ان کے شوہر اپنے بچوں اور نجی زندگی کے حوالے سے حساس دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دونوں کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ذاتی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے کریئر کی آخری فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ سے قبل نجی المیے کا ذکر کیا۔

رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ رواں سال مارچ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم کتاب جرنی آف مدر (ماں کا سفر) پر مبنی تھی۔

بھارت کے نامور میگزین ’بزنس ٹوڈے‘ نے بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا میلبرن کے انڈین فلم فیسٹیول میں دیا گیا انٹرویو شیئر کیا۔

انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے المیے کا ذکر کیا کہ کووڈ-19 کے دوران دوسرے حمل کے پانچویں ماہ کے دوران ان کا بچہ ضائع ہوگیا تھا۔

رانی مکھرجی نے یہ بھی کہا کہ فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی ریلیز سے قبل اور فلم کی پروموشن کے دوران میں اس المیے کا ذکر نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ اگر میں ایسا کرتی تو لوگ سمجھتے کہ میں فلم کی پروموشن کے لیے اپنی کہانی کا استعمال کر رہی ہوں۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں پہلی بار اپنے نجی المیے کا انکشاف کر رہی ہوں، کیونکہ آج کی دنیا میں آپ کی زندگی کے ہر پہلو پر عوامی سطح پر بات کی جاتی ہے اور جب آپ اپنے ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے آپ کی فلم کی پروموشن کے طور پر ایک ایجنڈے کی طرح استعمال کیا جاتا ہے تاکہ فلم کو زیادہ توجہ ملے۔‘

بولی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں نے اس کے بارے میں اس وقت بات نہیں کی جب میں فلم کی پروموشن کر رہی تھی کیونکہ پھر میڈیا پر تبصرے کیے جائیں گے کہ میں اپنے ذاتی تجربے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’2020 میں جب میں دوسری بار حاملہ ہوئیں تو اسی سال کے آخر میں بدقسمتی سے حمل کے پانچویں ماہ کے دوران میں نے اپنا بچہ کھو دیا۔‘

رانی مکھرجی نے مزید بتایا کہ ان کے اسقاط حمل کے 10 دن کے اندر فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کے پروڈیوسرز میں سے ایک نکھل اڈوانی ان سے ملنے آئے اور انہوں نے فلم کی کہانی شیئر کی۔

جب پروڈیوسر نے فلم کی کہانی مجھے بتائی تو میں نے فلم کی کہانی کو اپنے المیے سے مماثلت محسوس کی۔

واضح رہے کہ فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ مارچ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، بعد ازاں اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جو تقریباً 12 سال قبل ناروے میں ایک بھارتی جوڑے کے ساتھ پیش آیا تھا۔

فلم ماں کے گرد گھومتی ہے جو ناروے میں پھنسے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے لڑ رہی ہوتی ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں ناروے کے سفیر کی جانب سے اس میں پیش کیے گئے حقائق میں تضادات کے دعوے کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024