• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منفی کردار کرنے کے بعد ماہر نفسیات کے پاس جانا پڑا، غنا علی

شائع August 10, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ غنا علی کے مطابق بیک وقت ایک جیسے متعدد کردار ادا کرنے کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثر پڑا جس وجہ سے انہیں ماضی میں ماہر نفسیات کے پاس بھی جانا پڑا۔

غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

اداکارہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد کچھ عرصے تک اسکرین سے دور تھیں لیکن اب وہ دوبارہ اسکرین پر آچکی ہیں اور انہوں نے ایک بار پھر منفی کردار ادا کرنے سے چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے۔

اداکاری اور دیگر مسائل پر حال ہی میں غنا علی ’دی نائٹ شو‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ابتدائی طور پر انہوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے تھیٹر میں کام کیا، لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ انہیں شہرت نہیں اداکاری کرنی ہے۔

ان کے مطابق شروع میں انہیں شوبز کی بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں، اس لیے انہوں نے کیریئر شروع کرتے ہوئے وقفہ لے لیا اور بہت ساری چیزیں سیکھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ اداکاری کی شروع اور انہوں نے خود میں واضح طور پر تبدیلی محسوس کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شروع میں انہیں مختصر کردار دیے گئے اور اس وقت انہیں یومیہ تین ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے انکشاف کیا کہ اداکاری کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کے بعد ایک مداح ان کے پیچھے پڑ گئے اور انہیں فون کرنے سمیت موبائل پیغامات بھجواتے رہتے تھے۔

ان کے مطابق وہ مذکورہ مداح کو بلاک کر کر کے تھک گئی تھیں لیکن وہ انہیں ہر بار نئے غیر ملکی نمبر سے میسیج کرتا تھا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ان کے سامنے کبھی نہیں آیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں غنا علی نے اعتراف کیا کہ کچھ عرصے بعد اسکرین پر دوبارہ واپسی اور منفی کردار ادا کرنے پر کردار کا ان پر اثر ہوجاتا ہے۔

غنا علی نے بتایا کہ اب بھی بعض مرتبہ وہ منفی کردار کے مناظر شوٹ کروانے کے بعد جب گھر پہنچتی ہیں تو ان کا رویہ تلخ ہوتا ہے اور شوہر انہیں بتاتے ہیں کہ ان کا لہجہ درست نہیں۔

ان کے مطابق ان پر ہمیشہ منفی کرداروں کا اثر ہوجاتا ہے، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ بیک وقت ایک ہی کردار ادا کریں گی اور ایک ساتھ متعدد ڈراموں میں اداکاری نہیں کریں گی۔

غنا علی نے بتایا کہ ماضی میں بیک وقت متعدد منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے وہ اصل زندگی میں بھی کرداروں کی طرح ہوگئی تھی، وہ دوسروں پر چلانے لگتی تھیں، دوسروں کو ڈانٹتی تھیں۔

ان کے مطابق شروع میں انہیں احساس نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ بیک وقت متعدد منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔

غنا علی نے بتایا کہ ماضی میں بیک وقت منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سے ذہنی صحت متاثر ہونے پر انہیں نفسیاتی ماہرین کے پاس جانا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024