• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

جی میل ایپلی کیشن میں ٹرانسلیشن کا فیچر پیش

شائع August 9, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے ڈیسک ٹاپ کے بعد اب موبائل ایپلی کیشن پر بھی ترجمے کے فیچر کو پیش کردیا۔

گوگل جہاں جی میل پر ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے، وہیں گوگل ٹرانسلیشن دنیا کی 100 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے اور اس سے یومیہ کروڑوں افراد استفادہ حاصل کرتے ہیں۔

گوگل ٹرانسلیشن کو جی میل بھی شامل کیا جا چکا ہے اور ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کرنے والے افراد کئی سال سے مذکورہ سہولت سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ کے بعد اب کمپنی نے جی میل ایپلی کیشن یعنی موبائل ورژن پر بھی ترجمے کے فیچر کو شامل کرلیا۔

کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جی میل کی ایپلی کیشن میں 8 اگست سے ٹرانسلیشن کے فیچر کو پیش کیا جا رہا ہے اور ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے موبائلز پر 15 اگست تک مذکورہ فیچر نظر آنے لگے گا جب کہ آئی او ایس صارفین کے موبائلز میں 21 اگست تک فیچر شامل ہوجائے گا۔

ترجمے کا فیچر ای میل کے ٹاپ پر نظر آئے گا اور صرف ایک کلک پر ہی صارفین موصول ہونے والی ای میل کو مطلوبہ زبان میں پڑھ سکیں گے۔

اگر بعض صارفین کو 15 دن کے اندر ای میل کے ٹاپ پر ترجمے کا فیچر نظر نہ آئے تو ایسے صارفین کو جی میل کی سیٹنگ میں جاکر ٹرانسلیشن کے فیچر کو آن کرنا پڑے گا۔

کمپنی کے مطابق ٹرانسلیشن کے آپشن کو ڈسمس کیے جانے کے بعد دوبارہ بھی مذکورہ فیچر ای میل کے ٹاپ پر نطر آئے گا تاہم اگر کوئی صارف ترجمے کے فیچر کو ہمیشہ کے لیے سیٹنگ میں جاکر بلاک کرے گا تو اس سے دوبارہ ترجمے کی اجازت دینا نہیں پوچھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024