• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا ’ایف‘ سیریز کا مڈ رینج فون متعارف

شائع August 7, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل فون بنانے والی جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ نے اپنی مقبول ’ایف‘ سیریز کا نیا فون ’ایف 34‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایف سیریز کے زیادہ تر فیچرز اپنے ہی فون ’ایم 34‘ سے ملتے جلتے ہیں، جسے کمپنی نے رواں برس کے آغاز میں پیش کیا تھا۔

سام سنگ گلیکسی ایف 34 کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون کو بیٹری اور کیمروں کے حوالے سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اسے چارجنگ کے حوالے سے بھی معیاری کہا جا رہا ہے۔

کمپنی نے 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ فون کو متعارف کرایا ہے۔

’ایف 34‘ کے بیک پر کمپنی نے تین کیمرے دیے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمروں کے فیچرز کو مزید اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز سے لیس فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے 6 جی بی ریم کے ماڈیول کی قیمت پاکستانی 62 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم کی قیمت پاکستانی 73 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024