• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع August 7, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک انہوں نے کوئی مشہور کردار ادا نہیں کیا۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عنزیلہ عباسی اداکاری کے علاوہ گلوکاری بھی کرتی ہیں جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کی شادی کی خبریں گزشتہ چند دن سے وائرل تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

اور اب عنزیلہ عباسی کی والدہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کردی۔

جویریہ عباسی نے 6 اگست کو بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عنزیلہ عباسی 5 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بیٹی کی شادی پر انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی صاحبزادی کی شادی کہاں ہوئی اور ان کے شوہر کون ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عنزیلہ عباسی کے شوہر تشفین انصاری ریلیشن شپ کونسلر ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات بیرون ملک ہوئیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

عنزیلہ عباسی کی شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے والد شمعون عباسی کو نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی انہوں نے بیٹی کی شادی کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024