• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

شائع August 7, 2023
ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی  نومبر 2018 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’میرال خان‘ رکھا گیا ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔

ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

منال نے دوسری بار خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا تھا کہ ’7 اگست کی رات 3 بجکر 4 منٹ پر امل کے گھر میں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام میرال منیب ہے‘۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے اب تک ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی نوزائیدہ بیٹی کی تصویر جاری کی گئی ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے تھے، دونوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے، تاہم ایمن خان اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد کسی ڈرامے میں نظر نہیں آئی ہیں، تاہم منیب بٹ کے متعدد ڈرامے ٹی وی پر نشر ہورہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ایمن خان نے کہا تھا کہ شادی کرنے کے بعد کسی بھی اداکاری کی اہمیت کم نہیں ہوتی، ساتھ ہی کہا کہ مختلف مسائل اور اسکینڈلز سے اہمیت ضرور کم ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں چاہے شوہر کتنا بھی پیار کرنے والا کیوں نہ ہو مگر بچے دو ہی اچھے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024