• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ریاض، جدہ کو بیجنگ سے ملانے کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

شائع August 7, 2023
بلال افضل نے کہا کہ 200 سے زائد مسافر اتوار کی شام بیجنگ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سوار تھے۔—فائل فوٹو: اے پی پی
بلال افضل نے کہا کہ 200 سے زائد مسافر اتوار کی شام بیجنگ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سوار تھے۔—فائل فوٹو: اے پی پی

سرکاری ملکیت والی سعودی عربین ایئر لائنز نے ریاض اور جدہ کو چینی دارالحکومت بیجنگ سے ملانے کے لیے نئی براہ راست پروازیں شروع کردیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اتوار کے روز کی۔

ایس پی اے نے بتایا کہ جدہ سے بیجنگ کی پہلی پرواز نے جمعہ کے روز اڑان بھری جب کہ ریاض-بیجنگ کے درمیان پرواز اتوار کے روز شروع ہونے جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اتوار کی سہ پہر بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی کے-854 کی آمد کے ساتھ چین کے لیے اپنی ہفتہ وار مسافر پرواز دوبارہ شروع کر دی ہے۔

پی آئی اے کے کنٹری منیجر بلال افضل نے بتایا کہ قومی ایئرلائن اسلام آباد سے بیجنگ تک اور ہر اتوار کو بیجنگ سے روانگی کے ساتھ پرواز چلائے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی آئی اے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر اب ایئر چائنا کے ساتھ شراکت میں بیجنگ کے راستے پاکستان سے چین کے 16 شہروں کے لیے پرواز کر سکتے ہیں، ان چینی شہروں میں گوانگزو، شنگھائی، ووہان، چینگڈو، چونگ چنگ، چانگچون، ہانگزہو اور ہاربن شامل ہیں۔

بلال افضل نے کہا کہ 200 سے زائد مسافر اتوار کی شام بیجنگ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے طلبا کو پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر 20 فیصد رعایت دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 3ہزار 814 چینی یوآن (تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے) ہے اور واپسی کے ٹکٹ کا کرایہ 5ہزار 685 یوآن (تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار روپے) ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024