• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اداکار سمیع خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شائع August 7, 2023
اداکار سمیع خان کی شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار سمیع خان کی شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار سمیع خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

سمیع خان کی شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق کہا تھا کہ ’میری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی تھی، میرے والدین رشتہ لینے گئے اس کے بعد ہم دونوں کی ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں پسند کیا، پھر ہماری شادی ہوگئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی چل رہی ہے، میری شادی کو 13 سال ہوگئے ہیں اور ایک بیٹی بھی ہے۔ ’

اب حال ہی میں اداکارہ سمیع خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سمیع خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بچے کے پاؤں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ، الحمداللہ، میں خوشی سے اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ 2 اگست 2023 کو ہمارے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام شاہ میر خان ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار سمیع خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم سالاخین سے کیا، بعدازاں انہوں نے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا، حال ہی میں ان کے متعدد ڈرامے ٹی وی پر نشر ہورہے ہیں جہاں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ان کا پہلا ڈراما سیریل ’دل سے دل تک‘ تھا جو میں پی ٹی وی پر نشر ہوئی تھا، سمیع خان نے 23 جولائی 2011 کو منعقد ہونے والی 16ویں پی ٹی وی ایوارڈ تقریب میں ڈراما سیریل ’گھر کی خاطر‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا۔

وہ 2012 میں پرفارمنگ آرٹس کیٹیگری میں تمغہ امتیاز (جو چوتھا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے) سے بھی نوازا گیا۔

انہیں ڈراما سیریز ’میں‘ میں شاندار اداکاری کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز 2013 میں بہترین اداکار کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024