• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صوبہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

شائع August 5, 2023
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد پشاور کے ایک بازار میں لوگ اپنی دکانوں سے باہر کھڑے ہیں— فوٹو: رائٹرز
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد پشاور کے ایک بازار میں لوگ اپنی دکانوں سے باہر کھڑے ہیں— فوٹو: رائٹرز

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش علاقہ تھا جس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی اور یہ رات 9 بج کر 2 منٹ پر آیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع ملنے کے کچھ دیر بعد پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کردی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، سوات، کوہاٹ، مانسہرہ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، میرپور، داؤد خیل، چنیوٹ، پاراچنار، ننکانہ صاحب، ساہیوال، چیچہ وطنی میں محسوس کیے گئے۔

پشاور میں ڈان نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ لوگ خوف کے مارے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے میں کسی بھی قسم کے جانی یا ماملی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر تیمور خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہیں ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ان کا ایمرجنسی کنٹرول روم صوبے کے تمام ضلعی دفاتر سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا جانے والا زلزلے کا تیسرا جھٹکا ہے۔

آج صبح 6 بجکر 58منٹ پر 4.1 شدت کے خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 241.8 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز تاجکستان میں تھا۔

دوسرا زلزلہ دوپہر 1بجکر 6 منٹ پر آیا اور جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز خیبر پختونخوا کا علاقہ شانگلہ تھا اور اس کی گہرائی 43.5 کلومیٹر تھی۔

گزشتہ ماہ، 13 جون کو ہندوستان اور پاکستان کے کچھ حصوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز مشرقی کشمیر میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024