• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’پاکستان کیلئے سیاہ دن‘، عمران خان کو قید کی سزا سنانے پر شوبز شخصیات کا ردعمل

شائع August 5, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شوبز شخصیات کا ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کے لیے سیاہ دن قرار دے دیا۔

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن اور نوجوانی کی تصاویر شئیر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے، عمران خان ہمارے دلوں کے لیڈر ہیں، جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے۔ ’

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاکر حڑیم شاہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانیوں کا پیسا لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے 3 کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔‘

اس کے علاوہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل انہوں نے ٹوئٹ کی تھی کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا تو وہ تمام ویڈیوز لیک کردیں گی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر دھمکی آمیز لہجے میں لکھا ’سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی‘۔

عمران خان کی گرفتاری

آج (5 اگست 2023 کو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔

گزشتہ برس اگست میں عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔

بعدازاں 21 اکتوبر 2022 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا اور فوجداری کارروائی کے لیے کیس کو ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔

تاہم جب کیس ٹرائل کورٹ پہنچا تو طویل سماعتوں کے بعد اسلام آباد سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جس کے بعد انہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024