• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے تازہ واقعات، گھر نذر آتش، 3 افراد ہلاک

شائع August 5, 2023
منی پور کی میانمار کے ساتھ تقریباً 400 کلومیٹر طویل سرحد ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
منی پور کی میانمار کے ساتھ تقریباً 400 کلومیٹر طویل سرحد ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے تازہ واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گھر کو آگ لگا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق ریاست کے بشنو پور ضلع کی اکثریتی میٹی برادری سے ہے۔

واضح رہے کہ مہینوں سے جاری تشدد کا آغاز 3 مئی کو اس وقت ہوا جب ایک عدالت نے ریاست کو حکم دیا کہ وہ اکثریتی میٹی قبیلے کے لیے خصوصی اقتصادی فوائد اور سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں کوٹہ بڑھانے پر غور کرے جو اب تک کوکی قبیلے کے افراد کے لیے مخصوص ہیں۔

کوکی سول سوسائٹی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ قتل کے واقعات پر فوری تبصرہ کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

32 لاکھ نفوس پر مشتمل ریاست منی پور میں تشدد پھوٹنے کے واقعات میں اب تک کم از کم 180 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

3 مئی کو کوکی سمیت پہاڑی قبائل کے اراکین نے میٹی برادی تک فوائد کی ممکنہ توسیع کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

میٹی برادی منی پور کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ان کے لیے کوٹے میں توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ انہیں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں حصہ ملے گا جو کوکی قبیلے اور دیگر کے لیے مختص ہیں۔

منی پور کی میانمار کے ساتھ تقریباً 400 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور وہاں 2021 میں بغاوت کے سبب ہزاروں پناہ گزین بھارتی ریاست منتقل ہوئے۔

کوکی برادری کا میانمار کی چن کمیونٹی کے ساتھ نسلی تعلق ہے اور میٹی برادی کو خدشہ ہے کہ پناہ گزینوں کے آمد سے ان کی (کوکی برادری) تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

میٹی اور کوکی کی سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے بتایا کہ ان کی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد زخمی یا بے گھر ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024