• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: نئی دہلی کے مضافات میں مذہبی فسادات کے بعد مساجد بند

شائع August 4, 2023
شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں اہم کاروباری مرکز میں مذہبی فسادات کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کے بعد نماز جمعہ کے لیے مساجد بند کردی گئیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کا سٹیلائٹ شہر اور نوکیا، سام سنگ اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کا بھارتی مرکز گروگرام میں کئی مساجد کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

شہر میں فسادات کا آغاز پیر کو اس وقت شروع ہوئے تھے جب ہندو مذہبی جلوس پر پتھراؤ کیا گیا تھا اور مسلم اکثریتی ضلع نوح میں گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے گروگرام میں مسلح ہجوم نے ایک مسجد پر حملہ کرکے ایک عالم دین کو قتل کیا تھا اور انہوں نے ہندو مذہبی نعرے لگاتے ہوئے کئی دکانیں اور ریسٹورنٹس پر توڑ پھوڑ کی گئی تھی اور آگ لگائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

گروگرام میں متعدد مساجد میں مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اے ایف پی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر کی 5 مساجد بند کردی گئی تھیں اور تمام داخلی راستوں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔

سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے مساجد بند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا اور مسلمانوں کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے کشیدگی کے پیش نظر انہیں گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی تھی۔

صحافیوں کو سینئر پولیس افسر وارون کمار ڈاہیا نے بتایا کہ پولیس صرف سیکیورٹی کے معقول انتظامات یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروگرام میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 5 لاکھ ہے جہاں انہیں طویل عرصے سے نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت کے حوالے سے تنازع کا سامنا ہے۔

میونسپل حکام نے شہریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد نئی مساجد کی تعمیر بھی روک دی تھی۔

دوسری جانب مسلمانوں نے ردعمل کے طور پر کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی شروع کردی تھی، جس پر بھی سخت گیر ہندووں نے نشانہ بنایا تھا۔

ناقدین کی جانب سے ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جب سے اقتدار میں آئی ہے وہ مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح 2020 میں نئی دہلی میں مذہبی فسادات میں 53 افراد مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں 2002 میں بھی بدترین فسادات ہوئے تھے اور ایک ہزار افراد مارے گئے تھے، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی اور اس وقت بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی وزیراعلیٰ تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) نے رواں برس فروری میں گجرات کے فسادات پر ایک ڈاکیومنٹری نشر کی تھی، جس میں مودی کے اقدامات کا حوالہ دیا گیا تھا، جس کے بعد محکمہ ٹیکس نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

اس سے قبل 2012 میں بھارت کی سپریم کورٹ کے تحت ہونے والی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کا اس حوالے سے کوئی منفی کردار نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024