• KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • KHI: Asr 4:20pm Maghrib 5:57pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:35pm Maghrib 5:13pm

رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

شائع August 4, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا

اداکارہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔

گزشتہ دو روز سے نجی نیوز چینل اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شادی ہوگئی تو پھر وہ ڈراما انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔

نجی ویب سائٹس کی جانب سے رمشا خان کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا کہ جب ان سے انڈسٹری میں ان کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ خود کو ٹاپ رینکنگ اداکاروں میں شامل کریں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس میں لکھا تھا کہ رمشا خان کہتی ہیں کہ اگر اس دوران میری شادی ہو گئی تو میں شوبز انڈسٹری کو الوداع کردوں گی۔

تاہم اب اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر کان نہ دھرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ کرام سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اُس پر یقین نہ کریں۔‘

رمشا خان 2016 سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے اس دوران کئی نامور ڈراموں میں کام کیا جن میں ’عشقیہ‘، ’گھسی پٹی محبت‘، ’صنف آہن‘، ’ہم تم‘، ’کیسا ہے نصیباں‘ اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جیو انٹرٹینمنٹ پر ان کا نیا آنے والے ’جنت سے آگے‘ بھی نشر ہونے والا ہے، ڈرامے کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ڈراموں میں دل موہ لینے والی اداکاری کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے، رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ان کی پہلی فلم تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025