• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی: زیادہ بھیک کیلئے 18 ماہ کی بیٹی کو جلانے والا گداگر گرفتار

شائع August 4, 2023
ایس ایچ او کے مطابق اس کا پورا خاندان گداگری کے پیشے سے وابستہ ہے — فائل فوٹو: ٹوئٹر
ایس ایچ او کے مطابق اس کا پورا خاندان گداگری کے پیشے سے وابستہ ہے — فائل فوٹو: ٹوئٹر

کراچی میں پولیس نے ایک گداگر کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی شیرخوار بیٹی کو لوگوں کی ہمدردی سمیٹ کر زیادہ بھیک حاصل کرنے کے لیے جلادیا تھا، تاہم وہ بچی دوران علاج چل بسی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راؤ رفیق نے کہا کہ جمعرات کے روز ملزم چاند میاں کو متاثرہ بچی کی والدہ صاحبہ بانو کے بھائی محمد منظور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چاند میاں 26 جولائی کی صبح اپنی 18 ماہ کی بیٹی فائزہ کو معمول کے مطابق بھیک مانگنے کے لیے ساتھ لے گیا، جب وہ رات میں گھر واپس آیا تو شیرخوار بچی کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات تھے، جو جمعرات کو جناح ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ بظاہر یہ بچی کے ساتھ بدسلوکی اور غفلت کا معاملہ ہے، شیرخوار بچی غذائیت کی کمی کا شکار بھی تھی جبکہ اس کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات واضح تھے۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے کہا کہ ملزم منشیات کا عادی بھی تھا جبکہ مبینہ طور پر اس نے کورنگی میں کسی مقام پر اپنی بیٹی کو جلایا ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق اس کا پورا خاندان گداگری کے پیشے سے وابستہ ہے جبکہ وہ اپنی زخمی بیٹی کے ہمراہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھیک مانگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی فائزہ کی والدہ صاحبہ بانو اپنی بیٹی کے زخموں کی مرہم پٹی کرتی تھیں، صاحبہ بانو اور ان کی والدہ انیس فاطمہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ 27 جولائی کو چاند میاں نے شیر خوار بچی کو کورنگی کی محمدی کالونی میں جلا دیا تھا۔

محمد منظور نے الزام عائد کیا کہ ملزم اپنی بیوی (صاحبہ بانو) کو گداگری کرنے پر مجبور کرتا تھا، یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی والدہ (انیس فاطمہ) کے گھر منتقل ہوگئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024