• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، 1-3 سے شکست

شائع August 3, 2023
پاکستان نے 3 کے مقابلے میں صرف ایک گول کیا—فوٹو: اے پی پی
پاکستان نے 3 کے مقابلے میں صرف ایک گول کیا—فوٹو: اے پی پی

بھارت میں کھیلی جانے والی ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے شکست کے ساتھ مایوس کن آغاز کردیا جہاں ملائیشیا سے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے گئے ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 شکست دے دی۔

ملائیشیا کی جانب سے کھیل کے 28 ویں اور 29 ویں منٹ میں فیرحان نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو اگلے ہاف میں مزید اضافہ ہوگیا۔

شیلور سیلوریوس نے ملائیشیا کو میچ کے 44 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری 0-3 کردی اور ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔

پاکستان کی جانب سے گول کرنے کے لیے متعدد زبردست کوششیں کی گئیں لیکن سب ناکام ہوئیں اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کو واحد کامیابی 55 ویں منٹ میں حاصل ہوئی جب عبد الرحمٰن نے گول کیا اور ہار کا مارجن کم کرکے 1-3 کردیا۔

ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ جاپان کے خلاف، چوتھا میچ چین اور پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

خیال رہے کہ بھارت ایشین چمپیئنز ہاکی ٹرافی کا میزبان ہے جہاں پاکستان کی ٹیم رواں ہفتے کے شروع میں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچی تھی جہاں سے پرواز کے ذریعے چنئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

قومی ٹیم نے بھارت روانگی سے قبل نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی تھی۔

ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے ٹرافی کے لیے تیاری کے حوالے سے کہا تھا کہ تمام مخالف ٹیمیں تجربہ کار اور بہت زیادہ تیاری کے ساتھ آرہی ہیں لیکن پاکستانی ٹیم نے بہت تربیت کی ہے اور لڑکے فٹ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم چمپئنز ٹرافی میں جارحانہ اسٹائل سے کھیلے گی اور فاروڈ لائن میں دفاعی کھلاڑیوں پر دباؤ میں کمی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی کھلاڑی توانا ہیں اور بھارت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی میں شان دار ریکارڈ ہے، جس سے انہیں اعتماد ملے گا۔

چمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ:

محمد عمر بھٹہ (کپتان)، رانا عبدالوحید اشرف (نائب کپتان)، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، محمد عبداللہ، محمد صفیان خان، احتشام اسلم، اسامہ بشیر، عقیل احمد، ارشد لیاقت، محمد عماد، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، رومان، محمد مرتضٰی یعقوب، محمد شہزاد خان، افراز، عبدالرحمٰن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024