• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 4 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

شائع August 2, 2023
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی منڈی میں چار ماہ بعد تیل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں جو کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب کی عکاسی کرتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اکتوبر کے لیے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کے لیے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ ذرائع کے مطابق 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یو ایس کروڈ انوینٹریز میں 15.4 ملین بیرل کی کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اگر امریکی حکومت کے اعداد و شمار امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ ڈرا ڈاؤن نمبر سے مماثل ہیں تو یہ 1982 کے ریکارڈ کے مطابق امریکی خام تیل کی انوینٹری میں سب سے بڑی گراوٹ کی نشاندہی کرے گا۔

پیٹرول کی انوینٹریز میں 17 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے جہاں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 13 لاکھ بیرل کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ڈسٹلیٹ اسٹاک میں 51 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی جس کے لیے تجزیہ کاروں نے ایک لاکھ 12 ہزار بیرل کا تخمینہ لگایا تھا۔

ان دونوں پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب ہے۔

دیگر خطوں میں خام تیل کی انوینٹریوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ سپلائی، ڈیمانڈ سے کم ہو گئی ہے جو کہ سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں گہری کٹوتیوں کی وجہ سے رکاوٹ بنی ہے۔

تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سعودی عرب اپنی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی کٹوتی کو مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دے گا تاکہ جمعہ کو پروڈیوسرز کے اجلاس میں ستمبر کے لیے قیمت کو شامل کیا جا سکے۔

روس کی قیادت والے گروپ اوپیک پلس کا جمعہ کو ایک پینل کی میٹنگ کے وقت اپنی موجودہ تیل کی پیداوار کی پالیسی میں ترمیم کرنے کا امکان نہیں ہے، کیونکہ سخت رسد اور طلب تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔

خدشات ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل درآمد کنندہ چین میں تیل کی خریداری سست ہو کیونکہ قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

اس ہفتے جاری کردہ پی ایم آئی ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایندھن کی طلب توقع سے کم ہو سکتی ہے، تاہم چینی خام تیل کی خرید زیادہ مانگ کے بجائے موقع پرست رہی ہے۔

اسپارٹا کموڈٹیز کے فلپ جونز لکس نے کہا کہ مارکیٹ خالصتاً سپلائی کی رکاوٹوں سے چلتی ہے، جو ہمیشہ ممکنہ سیاسی اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024