• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک متعارف

شائع August 2, 2023
— فوٹو: یوٹیوب
— فوٹو: یوٹیوب

دنیا کے مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں ’یوٹیوب پریمیم‘ اور ’یوٹیوب میوزک‘ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

یوٹیوب پریمیم ایک پیڈ ممبرشپ ہے جو یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔

جبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔

یہ ایک نئے سرے سے تیار کردہ موسیقی کے لیے بنائی گئی میوزک ایپ ہے جس میں گانے، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ لائیو پرفارمنس اور میوزک ویڈیوز کا زبردست کیٹلاگ شامل ہے۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں اور موسیقی کی دنیا سے جڑے رہ سکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں صارفین اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھ سکتے ہیں، یہی نہیں بلکہ چاہے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدود وسائل کا سامنا کر رہا ہو آپ یوٹیوب پریمیم کے ذریعے اپنے پسندیدہ شوز سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارف یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے، صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیو دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اب یوٹیوب میوزک پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں اسی طرح 6 ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ایسے ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

فرحان ایس قریشی نے بتایا کہ یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے، اس کے ذریعے مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنا کام ظاہر کریں گے جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ اور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک حاصل کرنے کی کیا قیمت ہوگی؟

صارفین یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ کے ساتھ یوٹیوب پریمیم ہر ماہ 479 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جو صرف 899 روپے میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔

اہل طلبہ پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے میں دستیاب ہے۔

اہل صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور آئی فون ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ افسر ذیشان چودہری کہتے ہیں کہ پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔

کوک اسٹوڈیو پاکستان کے پروڈیوسر زلفی کا کہنا ہے کہ بطور ویور اور میوزک پروڈیوسر یوٹیوب میری اولین ترجیح رہا ہے، یوٹیوب ہمیں پاکستانی میوزک کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب میوزک کا پاکستان میں آنا ملک کے تمام موسیقاروں، فنکاروں اور شائقین کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ کیسے پاکستانی میوزک انڈسٹری یوٹیوب پر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024