• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موٹرولا کا مہنگائی کے دور میں سستا ’موٹو جی 14‘ متعارف

شائع August 1, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

امریکی ملٹی نیشنل موبائل کمپنی موٹرولا نے رواں برس کا اب تک اپنا دوسرا سستا ترین فون ’موٹو جی 14‘ متعارف کرادیا۔

کمپنی نے رواں برس کے آغاز میں ’موٹو 13‘ متعارف کرایا تھا اور اسے بھی سستا فون قرار دیا گیا تھا۔

لیکن اب کمپنی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود معیاری قیمت پر اچھا فون متعارف کرادیا، جس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری دی گئی ہے۔

’موٹو جی 14‘ کو 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، تاہم ویڈیو چلاتے وقت اس کا ریشو بڑھ جاتا ہے اور اس کے کلرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیے گئے موبائل میں میڈیا ٹیک ہیلیو کی چپ دی گئی ہے۔

فون کے سائیڈوں میں فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے جب کہ اس میں ٹائپ سی کا فاسٹ 20 واٹ کا چارجر دیا گیاہے۔

’موٹو جی 14‘ کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو فل چارج کیے جانے کے بعد اسے 96 گھنٹے تک چلایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری فل ہونے کے بعد موبائل پر مسلسل 16 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں اور اس کی چارجنگ اسپیڈ بھی تیز کردی گئی ہے۔

فون کو اگرچہ قیمت اور بیٹری کے حوالے سے سراہا جا رہا ہے، تاہم اسے کیمروں کی وجہ سے ناپسند بھی کیا جا رہا ہے۔

کیمروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے اس دور میں ’موٹو جی 14‘ کے بیک پر دو اور فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے، تاہم اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اس کے ساتھ دو میگا پکسل کا سینسر اور فیچرز سے لیس کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر صرف 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فون کی پاکستانی قیمت 35 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، تاہم بعض ممالک میں اس کی قیمت مزید کم کیے جانے کا امکان بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024