• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک-افغان ون ڈے سیریز، 22 اگست کو سری لنکا میں شروع ہوگی

شائع July 31, 2023
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا—فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا—فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی ٹیم اگست میں افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی اس سیریز کی تصدیق کردی اور بتایا کہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا میچ بالترتیب 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے بتایا کہ تینوں میچز سے بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کو ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ایک اچھا موقع ملے گا، جو 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیپال اور پاکستان کے ساتھ میچ سے شروع ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی ٹیم سیریز کے لیے 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی جہاں 19، 20 اور 21 اگست کو ٹریننگ کرے گی جبکہ 26 اگست کو آخری میچ کے بعد 27 اگست کو واپس پاکستان روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک 4 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں اور ان سب میں قومی ٹیم فاتح رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ ایک روزہ کرکٹ میچ ورلڈ کپ 2019 میں کھیلا گیا تھا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کا شیڈول:

  • 17 اگست: قومی ٹیم سری لنکا پہنچے گی
  • 19،20،21 اگست: ٹریننگ سیشنز
  • 22 اگست: پہلا ون ڈے، ہمبنٹوٹا
  • 24 اگست: دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹا
  • 26 اگست: تیسرا ون ڈے کولمبو
  • 27 اگست: قومی ٹیم کی واپس پاکستان روانگی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024