• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیا آپ ’والدین کے عالمی دن‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

شائع July 30, 2023
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

زیادہ تر لوگ ماؤں کے عالمی دن (مدرز ڈے) اور باپ کے عالمی دن (فادرز ڈے) کے نام سے واقف ہیں، ان ایام میں بچے اپنے ماں اور باپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ماؤں کا عالمی دن ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے جبکہ فادرز ڈے 16 جون کو منایا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے ’والدین کے عالمی دن‘ کے بارے میں سنا ہے؟ یقینی طور پر یہ بہت لوگوں نے سنا ہوگا۔

یہ عالمی دن مدرز ڈے اور فادرز ڈے کے مقابلے میں مختلف ہے، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس دن عام تعطیل ہوتی ہے جہاں سرکاری تنظیمیں اور ادارے بچوں کی پرورش میں والدین کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

فائل فوٹو: یونیسیف
فائل فوٹو: یونیسیف

یہ دن کب اور کیوں منایا جاتا ہے؟

یہ دن امریکا میں جولائی کے چوتھے اتوار اور جنوبی کوریا میں 8 مئی کو منایا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں یہ دن یکم جون کو منایا جاتا ہے۔

پہلی بار والدین کا عالمی دن 1995 میں منایا گیا تھا۔

اس دن کی تاریخ کے بارے میں بات کی جائے تو 1980 کی دہائی کے دوران اقوام متحدہ نے خاندان سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنا شروع کی۔

1983 میں اقتصادی اور سماجی کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر کمیشن برائے سماجی ترقی نے ترقیاتی عمل میں خاندان کے کردار کے بارے میں اپنی قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی کہ وہ خاندان کے مسائل اور ضروریات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

اسی دوران امریکا میں بھی 1994 میں سابق صدر بل کلنٹن نے کانگریس کی ایک قرارداد پر دستخط کیے جس میں تنظیموں اور حکومتی اداروں کو ہدایت/ حوصلہ افزائی کی گئی کہ بچوں کی پرورش میں والدین کی مدد کریں۔

جس کے بعد 15 مئی کو والدین کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا لیکن بعد ازاں 17 ستمبر 2012 کو اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ والدین کا عالمی دن ہر سال یکم جون کو منایا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی پرورش کے لیے والدین کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں اور بچوں کو ایک صحتمند ماحول مہیا کرانے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

عالمی سطح پر بچوں پر ماں اور باپ کے علیحدہ علیحدہ حقوق کو یکجا کر کے ایک کردار وضع کیا گیا ہے اور اسی کے تناظر میں والدین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ماں، باپ اور بچوں کے تعلقات، حقوق اور فرائض پر بحث کی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق خاندان اور والدین بچے کی بہبود اور نشوونما میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، وہ بچوں کو شناخت، محبت، دیکھ بھال اور تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ اور استحکام کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

بچوں کے حقوق کے کنونشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پرورش میں والدین کی مدد کو قومی سماجی پالیسیوں اور سماجی سرمایہ کاری کے ایک اہم حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جس کا مقصد غربت کو کم کرنا، عدم مساوات کو کم کرنا اور والدین اور بچوں کی مثبت بہبود کو فروغ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024