• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور مسافروں سمیت 6 افراد ہلاک

شائع July 30, 2023
ریان سنگلٹن نے بتایا کہ رات 9:30 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا —فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ریان سنگلٹن نے بتایا کہ رات 9:30 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا —فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کینیڈا کی ریاست البرٹا کے جنوب میں واقع شہر کیلگری میں ایک چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے کہا کہ ایک طیارے نے 5 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ کیلگری کے قریب واقع اسپرنگ بینک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔

آر سی ایم پی اسٹاف سارجنٹ ریان سنگلٹن نے بتایا کہ رات 9:30 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارے کی آمد میں تاخیر کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ونی پیگ میں واقع رائل کینیڈین ایئر فورس (آر سی اے ایف) کے اسکواڈرن نے طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

ریان سنگلٹن نے بتایا کہ اسکواڈرن نے جائے حادثہ کو ڈھونڈ نکالا تھا اور البرٹا پارکس ماؤنٹین ریسکیو کی مدد سے حادثے میں بچ جانے والوں کو تلاش کیا، تاہم طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو چکے تھے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ اور مسافروں کی لاشیں نکالنا دشوار گزار علاقے کی وجہ سے بہت مشکل تھا تاہم تمام 6 لاشیں کامیابی کے ساتھ نکال لی گئی ہیں، کینیڈا کا ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024