• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسد قیصر کا مقتدر حلقوں سے آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کا مطالبہ

شائع July 30, 2023
اسد قیصر نے کہا کہ میں مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر رحم کریں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
اسد قیصر نے کہا کہ میں مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر رحم کریں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے اپنی پارٹی کے خلاف جاری ’پروپیگنڈا‘ختم کرنے اور ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے مقتدر حلقوں پر زور دیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پارٹی اور عمران خان کے خلاف یک طرفہ پروپیگنڈہ جاری ہے، بااختیار قوتیں اور پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے پروپیگنڈے کے ذریعے پی ٹی آئی کو ختم کر سکتے ہیں؟

اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے، وہ جتنا منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اتنی ہی زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم حکومت اپنے دورِ اقتدار میں مہنگائی سے نمٹنے اور گورننس کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا شعبہ دکھائیں جس میں ہم کہہ سکیں کہ پی ڈی ایم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، یہ 14 مہینے بدترین تباہی کے تھے اس لیے میں مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر رحم کریں اور اسے کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے آئینی دفعات کے تحت آزاد اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ناجائز اور غیر قانونی کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسے قانونی حدود میں آزادی اظہار اور سیاسی سرگرمیوں کے آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ہمارے کارکنوں اور سینیئر لیڈروں کے گھروں پر چھاپے پڑتے ہیں، پورے صوبے (خیبرپختونخوا) سے واقعات سننے کو مل رہے ہیں کہ کس طرح گھروں کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، یہ ہر زاویے سے قانون اور آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اسد قیصر نے شکوہ کیا کہ ملک میں قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے، اگر حکمران ترقی چاہتے ہیں تو قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ایسا کون سا جرم کیا ہے جس کی وجہ سے اسے اس کے آئینی حق اور تحفظ سے محروم رکھا جا رہا ہے؟ کیا پارٹی کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھنے کے اقدامات ملک میں استحکام لے آئیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کو اقتدار میں لانا یا نکالنا عوام کا حق ہے، قوم فیصلہ کرے گی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے یا کسی اور کو۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025