• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت: یوم عاشور کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد ہلاک

شائع July 29, 2023
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر سال اوسطاً 11 ہزار افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں— فوٹو:اے این آئی
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر سال اوسطاً 11 ہزار افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں— فوٹو:اے این آئی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشور کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھارت میں 10 محرم کے جلوس کے دوران لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے کم از کم 4 افراد اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔

ہر سال یوم عاشور (10 محرم) نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور کربلا کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

بوکارو ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پریادرشی آلوک نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک جلوس کے ارکان اس وقت ہلاک ہو گئے جب کچھ عقیدت مندوں کی طرف سے اٹھایا گیا لوہے کا علم بجلی کے تاروں سے ٹکرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت میں موسم گرما میں مون سون کے موسم میں پانی بھر جانے کے نتیجے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے اکثر اموات ہوتی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر سال اوسطاً 11 ہزار افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024