• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان پوسٹ نے ڈاک نرخوں میں 150 فیصد تک اضافہ کردیا

شائع July 29, 2023
اندورن شہر یا راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈیلیوری کے لیے بشمول تمام ٹیکسز نرخ 59 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دیے گئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اندورن شہر یا راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈیلیوری کے لیے بشمول تمام ٹیکسز نرخ 59 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دیے گئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پوسٹ نے اندرون ملک ڈاک کے نرخوں میں 50 فیصد اور 150 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت مواصلات سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ عام خطوط، لفافے اور ایروگرام کے نرخ 20 گرام کے لیے 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام کے لیے 38 روپے سے بڑھا کر 60 روپے، 100 گرام کے لیے 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے، 250 گرام کے لیے 75 روپے سے بڑھا کر 120 روپے، 500 گرام کے لیے 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے، ایک کلو گرام کے لیے 200 سے بڑھا کر 300 روپے اور 2 کلو گرام کے نرخ 250 روپے سے بڑھا کر 380 روپے کر دیے ہیں۔

نصابی کتابوں کے علاوہ، جن میں پمفلٹ، جرائد، رسالے، موسیقی کی شیٹس، نقشے، پرنٹ شدہ سرکلر، دعوت نامے، بل، گریٹنگ کارڈز اور نصابی کتب کے علاوہ دیگر کتابیں بھیجنے کے نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی 100 گرام کیے جائیں گے۔

اسی طرح پارسل کے نرخ بھی بڑھائے گئے ہیں: ایک کلو گرام کے 100 سے 150 روپے، 3 کلو گرام کے 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام کے 250 سے 380 روپے، 10 کلو گرام کے 375 سے 570 روپے، 15 کلو گرام کے 500 سے بڑھ کر 750 روپے، 20 کلو گرام کے 500 سے بڑھ کر 750 روپے، 20 کلو گرام کے 625 روپے سے بڑھ کر 940روپے، 25 کلو گرام کے 750 روپے سے بڑھ کر 1,130 روپے اور 30 کلو گرام پارسل کے نرخ 875 روپے سے بڑھ کر 1,320 روپے ہو جائیں گے۔

نصابی کتب سمیت طباعت شدہ مواد اور پارسل کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ ارجنٹ میل سروس کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اندورن شہر یا راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈیلیوری کے لیے بشمول تمام ٹیکسز نرخ 59 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دیے گئے ہیں، 500 گرام کے نرخ 110 روپے جبکہ ہر آدھا کلو کے لیے اضافی 45 روپے ادا کرنا ہوں گے، شہروں کے درمیان 250 گرام تک ڈیلیوری کے لیے 230 روپے اور ہر 500 گرام کے لیے اضافی 75 روپے چارجز کر دیے گئے ہیں۔

اندورن شہر کیش آن ڈیلیوری کے نرخ 250 گرام تک کے لیے 55 روپے، 500 گرام تک کے لیے 80 روپے اور ہر اضافی آدھے کلو گرام کے لیے 18 روپے ادا کرنا ہوں گے، شہروں کے درمیان کیش آن ڈیلیوری کے 250 گرام تک کے لیے نرخ 87 روپے، 500 گرام کے لیے 122 روپے، اور ہر اضافی 500 گرام کے لیے 35 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024