• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چِلی سے ٹک ٹاکر کی محبت میں گرفتار خاتون چارسدہ پہنچ گئی

شائع July 28, 2023
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

جنوبی امریکی ملک ’چلی‘ سے پاکستان آنے والی خاتون نے اسلام قبول کرکے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر اکرام اللہ سے شادی کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نکولی انارا گلسالوس نامی خاتون کی خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کے گاؤں بھوساخیل سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر اکرام اللہ سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔

خاتون تین روز قبل چارسدہ پہنچی تھی، بعد ازاں لڑکی نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر کے نورین رکھ لیا، جس کے بعد جوڑے کو مقامی عدالت میں لایا گیا، جہاں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

اکرام اللہ نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، انہوں نے پہلی بار نکولی انارا گلسالوس (نورین) کو رواں سال اپریل میں دیکھا تھا اور جلد ہی ان کے درمیان دوستی ہو گئی تھی۔

حال ہی میں 25 جولائی 2023 جو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو نے اپر دیر سے تعلق رکھنے والے اپنے ’فیس بک دوست‘ نصر اللہ سے کورٹ میرج کرلی ہے۔

35 سالہ انجو 2 بچوں کی ماں ہیں جو نصراللہ سے ملنے کے لیے گزشتہ ہفتے راجستھان سے پاکستان پہنچی تھی۔

رپورٹس کے مطابق انجو قانونی دستاویزات کے ذریعے پاکستان پہنچی، انہوں نے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا۔

قبل ازیں 3 جولائی 2023 کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی شہری سیما غلام حیدر پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی شخص سچن کی محبت میں گرفتار ہوئی اور اپنے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی، بعد ازاں لڑکی کو ملک بدر کردیا گیا۔

جب سچن کو معلوم ہوا کہ پولیس کو سیما کی موجودگی کا علم ہو گیا ہے تو وہ انہیں اور ان کے بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔

یہی نہیں بلکہ فروری 2023 میں یہ خبرسامنے آئی تھی کہ پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی اقرا جیوانی کا آن لائن گیم ’لوڈو‘ کے ذریعے بھارتی شہری ملائم سنگھ یادو سے رابطہ ہوا، دونوں میں محبت ہوجانے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

اقرا نے اپنے والدین کو بتائے بغیر کٹھمنڈو کا سفر کیا، اس کے بعد وہ بہار کے بیر گنج بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھی۔

بعد ازاں بھارتی پولیس ٹیم نے اقرا اور ملائم سنگھ یادو کو گرفتار کیا اور لڑکی کو اٹاری ۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024