• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ادائیگی نہ کرنے پر ملزم نے مقروض کی بیوی کا ریپ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

شائع July 28, 2023
— فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
— فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں 41 سالہ شخص نے خاتون کا اس وقت ریپ کردیا جب اس کا شوہر قرض ادا نہ کرسکا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رواں سال کچھ عرصہ قبل پیش آیا تھا اور ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے ملزم سے رقم ادھار لی تھی لیکن وہ رقم واپس نہیں کرسکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ادھار واپس نہ کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کے شوہر کو چاقو سے مارنے کی دھمکی دی تھی‘۔

پولیس نے بتایا کہ ’بعد ازاں ملزم نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کا ریپ کیا اور اس گھناؤنے عمل کو موبائل فون سے ریکارڈ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔‘

اہلکار نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024