• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلپائن کی جھیل میں کشتی اُلٹنے سے 23 افراد ہلاک

شائع July 28, 2023
رہائشی مونیکا ڈی لا کروز نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے رو رہے تھے— فوٹو: اے ایف پی
رہائشی مونیکا ڈی لا کروز نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے رو رہے تھے— فوٹو: اے ایف پی

فلپائن کے دارالحکومت کے قریب ایک جھیل میں ایک کشتی الٹنے سے 23 افراد ہلاک اور 6 لاپتا ہو گئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے شمالی فلپائن سے نکل جانے کے چند گھنٹے بعد یہ حادثہ منیلا کے قریب لگونا جھیل پر دوپہر میں پیش آیا۔

بننگونان میونسپلٹی کی بچاؤ کی کوششیں دیکھنے والے رہائشی مونیکا ڈی لا کروز نے بتایا کہ چند زندہ بچ جانے والوں نے ہم سے التجا کی کہ کشتی میں پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جائے، وہ رو رہے تھے اور ان میں سے کچھ زخمی ہو گئے تھے۔

ڈی لا کروز نے بتایا کہ یہ حادثہ اچانک تیز ہواؤں اور بارش کے سبب رونما ہوا جبکہ مقامی افراد کو ابتدائی طور پر متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ڈر تھا کہ کہیں وہ بھی نیچے نہ گر جائیں۔

کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ تیز ہواؤں کے سبب تمام مسافر گھبرا گئے اور کشتی میں ایک طرف چلے گئے۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان ریئر ایڈمرل آرمانڈو بالیلو نے صحافیوں کو بتایا کہ کشتی کو سفر کرنے کی کلیئرنس حاصل تھی، انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو رد کیا کہ طوفان کے سبب حادثہ پیش آیا۔

میونسپلٹی ریسکیو اہلکار کینتھ سیراڈوس نے بتایا کہ مسافر کشتی بِننگونان بندرگاہ سے جھیل کے وسط میں واقع جزیرہ تلم تک معمول کے مطابق جا رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے 23 لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ 40 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

بننگونان کے رہائشی فریڈرک سیسن نے کہا کہ جزیرے پر گھر جاتے ہوئے کشتی ہمارے سامنے ڈوبی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024