• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: رکن اسمبلی کے بھائی، بھتیجے کا قتل ’ٹارگٹ کلنگ‘ تھا، آئی جی سندھ

شائع July 27, 2023
رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ کورنگی کازوے کے قریب کی گئی تھی— فوٹو: ڈان نیوز
رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ کورنگی کازوے کے قریب کی گئی تھی— فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی محمد اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجے کا قتل ایک ’معمولی جرم‘ نہیں تھا بلکہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا۔

اکرم ابڑو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیکب آباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے والے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی تھے، تاہم اسلم ابڑو بعد میں پارٹی چھوڑ کر ایوان میں ٹریژری بنچوں میں شامل ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ اکرم ابڑو اور ان کے 40 سالہ بیٹے شہریار ابڑو کو گزشتہ روز 11 بج کر 35 منٹ کے قریب ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں عائشہ مسجد کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم بعد میں ایک اور شخص بھی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ موٹر سائیکل اور کار پر سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی جرم نہیں تھا کیونکہ قاتلوں نے متاثرین کی گاڑی پر 50 کے قریب گولیاں برسائیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے اصل محرکات کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے، تاہم تفتیش کاروں کو گزشتہ روز سراغ ملا تھا کہ اکرم ابڑو اس حملے کے اصل ہدف تھے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دوہرے قتل کا تعلق ان کے آبائی ضلع جیکب آباد سے ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عرفان علی بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ابھی تک اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گھات لگائے ملزمان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر کی گئی فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کے بھائی اکرم ابڑو، بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر اکرم ابڑو 4 افراد کے ساتھ خیابان شمشیر ڈی ایچ اے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گاڑی میں سوار ہو کر جیکب آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024