• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کولمبو ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹر سعود شکیل نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شائع July 26, 2023
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 12 درجے چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 12 درجے چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 7 میچوں میں ہر میچ میں 50 سے زائد اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 76، دوسرے میچ کی پہلی باری میں 63 اور دوسری میں 94، اور انگلینڈ کے خلاف ہی تیسرے میچ میں 53 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 55 اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 125 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

سری لنکا کے خلاف موجودہ سیریز کے پہلے اور اپنے چھٹے میچ میں بائیں ہاتھ کے بیٹر نے ناقابل شکست 208 رنز بنائے تھے، کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں آج وہ 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح انہوں نے ابتدائی 7 مقابلوں کے ہر میچ میں 50 سے زائد رنز بنائے۔

دریں اثنا، آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 12 درجے چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں آغا سلمان 17 درجے چھلانگ لگا کر بلے بازوں کی فہرست میں 58ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں کین ولیمسن پہلے، مارنس لبوشانے دوسرے، جو روٹ تیسرے، ٹریوس ہیڈ چوتھے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

گیند بازوں کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں نسیم شاہ ایک درجے بہتری سے 44ویں اور سری لنکا میں موجودہ سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد 12 درجے چھلانگ لگا کر 45ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق باؤلرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون پہلے، کگیسو ربادا دوسرے، پیٹ کمنز تیسرے، جیمز اینڈریسن چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024