• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

مصباح الحق پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے مشیر مقرر

شائع July 25, 2023
ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی میں بھی پی سی بی کی نمائندگی کریں گے — فائل فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ
ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی میں بھی پی سی بی کی نمائندگی کریں گے — فائل فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق اعزازی بنیادوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔

سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے 49 سالہ سابق کپتان کی ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرفی کے بعد پہلی بار ان کی پی سی بی میں واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ سابق بیٹر نے پی سی بی میں اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کی تھیں، جس کے بعد ذکا اشرف نے مصباح الحق کو مشاورتی کردار میں شامل کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی کے باقی اراکین کا فیصلہ بھی آئندہ چند روز میں مصباح الحق کی مشاورت کے بعد کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے ذکا اشرف کے حوالے سے بتایا کہ مصباح الحق بغیر تنخواہ کے قومی کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ پی سی بی کی جانب سے کئی دہائیوں کے بعد دیکھنے میں آیا ہے اور بورڈ چاہتا ہے کہ ایسے مزید لوگ آگے آئیں اور کرکٹ کے کھیل کی خدمت کریں کیونکہ کرکٹ بورڈ میں زیادہ تنخواہوں کا رجحان ختم ہونا چاہیے۔

اسی طرح نئی سلیکشن کمیٹی بھی آنے والے دنوں میں مصباح الحق کی تجاویز لینے کے بعد تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی میں بھی پی سی بی کی نمائندگی کریں گے۔

دریں اثنا پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے بھی ذکا اشرف سے رابطہ کیا ہے اور کوچنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات کی پیش کش کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024