• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

افغانستان میں موسلا دھار بارش، سیلاب کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک

شائع July 24, 2023
تباہ ہونے والے ایک ٹرک کے پاس افغان بچے کھڑے ہیں— اے ایف پی
تباہ ہونے والے ایک ٹرک کے پاس افغان بچے کھڑے ہیں— اے ایف پی

افغانستان میں موسلا دھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب سے اب تک 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے بتایا کہ املاک اور کھیتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطابق کابل سے 46 کلومیٹر دور صوبے میدان وردک کے ڈسٹرکٹ جلریز میں 26 اموات ہوئی ہیں جبکہ بارشوں سے سیکڑوں مکانات کو نقصانات ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ کابل میں بھی 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دونوں اضلاع میں کل 70 افراد زخمی ہیں۔

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جلریز ضلع کے اہم آفت زدہ علاقے میں فوری امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے امدادی گروپوں اور کابل انتظامیہ سے غمزدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

اگرچہ افغانستان مون سون کے اثرات کے مغربی کنارے پر واقع ہے، لیکن گیلے موسم کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے خشک ندیوں کے نیچے آنے والے سیلاب کے باعث باقاعدگی سے سیلاب آتے ہیں۔

وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 604 مکانات مکمل یا جزوی تباہ ہو چکے ہیں اور جمعے سے اب تک جلریز میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024