• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، رابعہ بٹ

شائع July 23, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام / رابعہ بٹ
— فائل فوٹو: انسٹاگرام / رابعہ بٹ

اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کہتی ہیں کہ مضبوط عورت دکھانے کا مطلب خراب عورت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں مار پیٹ برداشت کرنے والی عورت کو اچھا سمجھا جاتا ہے، ناظرین ایسی کہانیاں شوق سے دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر نئے ڈراما سیریز ’گناہ‘ میں رابعہ بٹ کی بطور پولیس افسر پرفارمنس کو کافی پسند کیا جارہا ہے، رابعہ بٹ نے کہا کہ آج کل لوگ عورت کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، اسی لیے ڈراموں میں عورت کو پٹتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

اداکارہ رابعہ بٹ نے وائس ’آف امریکا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں مضبوط عورت کا تصور خراب عورت کا ہوتا ہے کیونکہ اچھی عورت صرف مار پیٹ برداشت کرتی ہے اور روتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کا شروع سے حصہ ہے کہ اگر عورت اپنے حق کے لیے آواز اٹھائے تو اسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان مسائل پر اگر ڈائریکٹر کوئی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان کہانیوں کو آڈینس قبول نہیں کرتی، آڈینس عورتوں کو مار پیٹ اور روتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ریٹنگ آتی ہے، اور پھر ظاہر سی بات ہے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی ایسے پروجیکٹس بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

رابعہ بٹ نے اپنے ڈراما سیریل ’گناہ‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’گناہ میری زندگی کا ایسا واحد پروجیکٹ ہے جس میں کام کرنے کے لیے میں نے ایک دن میں رضامندی ظاہر کردی تھی۔‘

انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے کردار کو اپنے آپ کو حقیقت میں پولیس افسر تصور کرکے نبھایا تھا۔

ان دنوں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈراما سیریل ’گناہ‘ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی دی جارہی ہے، یہ ڈراما کرائم تھرلر پر مبنی ہے جسے عدنان سرور نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں اور محسن علی نے اسے تحریر کیا ہے۔

6 اقساط پر مبنی ڈرامے کی کاسٹ بھی شاندار ہے جس میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ، رابعہ بٹ، جگن کاظم اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد ہی سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور شائقین کی جانب سے پزیرائی بھی سمیٹیں۔

ڈرامے کی کہانی کی اگر بات کریں تو اس کی کہانی طاقتور زمیندار ملک حیات خان (سرمد کھوسٹ) کے گرد گھومتی ہے جو خود کو اس وقت بے بس حالت میں پاتا ہے جب اس کی بیوی گل نور (جگن کاظم) اپنے بیٹوں کے ٹیوشن ٹیچر احمد (علی رضا) کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔

گل نور کو تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد ملک حیات خان کے سسرال (روحی خان اور ظفر عباس) اپنی دوسری بیٹی گل مہر (صبا قمر) سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم معاملات اس وقت ڈرامائی موڑ لے لیتے ہیں جب ایک ایماندار پولیس افسر ایس ایچ او صبیحہ (رابعہ بٹ) عین موقع پر آجاتی ہیں اور اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتی ہے کہ معاملہ آخر کیا ہے، کیا ملک کی بیوی واقعی بھاگ گئی ہے یا کہانی کچھ اور ہے؟

ایس ایچ او صبیحہ اس کیس کی تفتیش شروع کرتی ہیں اور ایسے شواہد سے پردہ اٹھاتی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ گل نور کی گمشدگی کی کہانی وہ نہیں جو بتائی جارہی ہے۔

ڈرامے کی تمام اقساط نشر ہونے کے بعد کئی ٹوئٹر صارفین نے ڈرامے کی کاسٹ کو بے حد سراہا، اس کے علاوہ رابعہ بٹ کے کردار کی تعریف اور ڈرامے کی کہانی کو بھی زبردست قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024