• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیروز خان کا شرمین عبید کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ

شائع July 23, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا
فائل فوٹو: انسٹاگرام/کینوا

فیروز خان نے نامور فلمساز شرمین عبید چنائے کے خلاف خود کو بدنام کرنے کا کیس واپس لینے اور معاملات کو رفع دفع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا کہ ’میں شرمین عبید کے کیس کو مزید بڑھانا نہیں چاہتا، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے، اور اللہ بہت مہربان ہے۔‘

قبل ازیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر ہونے والی تنقید پر فیروز خان نے کہا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ علیزہ کو اکیلا چھوڑ دیں، جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’علیزہ نے پچھلے کچھ دنوں کے دوران بے حد مہربان تھیں، انہوں نے میرا دل جیت لیا۔‘

علیزہ سلطان اور اداکارہ فیروز خان کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق ہوئی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

تاہم نامور فلمساز شرمین عبید اور فیروز خان کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب فیروز خان اور علیزہ سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور اداکار کی سابقہ اہلیہ نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات لگائے تھے جب کہ اکتوبر 2020 میں علیزہ سلطان کی عدالت میں جمع کروائی گئی تشدد کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد شرمین عبید چنائے سمیت متعدد شخصیات نے فیروز خان پر الزامات لگاتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

شوبز شخصیات کے الزامات کے بعد جنوری 2023 میں فیروز خان نے متعدد شخصیات کو قانونی نوٹس بھجوائے تھے۔

بعد ازاں فیروز خان نے فروری 2023 میں شرمین عبید چنائے کو پہلے قانونی نوٹس بھجوایا اور بعد ازاں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

فیروز خان نے 22 مارچ 2023 کو ’بدنام‘ کرنے کے کیس شرمین عبید کے خلاف کیس صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر عدالتی نوٹس کی کاپی شیئر کرتے پوچھا تھا کہ انہوں نے شواہد کے بغیر انہیں کیوں بدنام کیا؟

دوسری جانب شرمین عبید چنائے نے بھی پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ وہ بھی فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور فیروز خان سے معافی نہ مانگنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024