• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈی آئی جی لاہور شارق جمال کی اپنے گھر میں پراسرار موت

شائع July 22, 2023
— فوٹو: عمران گبول
— فوٹو: عمران گبول

لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شارق جمال ڈی ایچ اے میں واقع اپنی رہائش گاہ سے مردہ پائے گئے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہیں ابتدائی طور پر لاہور کے نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ان کی موت کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ افسر کی اہلیہ اور صاحبزادی سمیت ان کے اہل خانہ فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بعد ازاں، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتا چل سکتا ہے۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شیبر اعوان نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024