• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تنازعات سے شہرت اور پیسہ ملتا ہے، ساحر لودھی

شائع July 22, 2023
ساحر لودھی نے کہا کہ یہ تصور کرنا غلط ہے کہ مارننگ شو صرف خواتین دیکھتی ہیں—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ/کینوا
ساحر لودھی نے کہا کہ یہ تصور کرنا غلط ہے کہ مارننگ شو صرف خواتین دیکھتی ہیں—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ/کینوا

میزبان اور اداکار ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی تنازع سے نہیں گھبراتے، تنازعات سے زیادہ شہرت اور پیسہ ملتا ہے۔

ساحر لودھی مارننگ شوز، رمضان ٹرانسمیشن اور گیم شو کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اور اپنے مخصوص انداز اور انداز بیان کے حوالے سے مشہور ہیں، انہیں زیادہ تر لوگ ’پاکستان کے شاہ رخ خان‘ کے طور پر بھی جانتے ہیں۔

ساحر لودھی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مارننگ شوز، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کرنے سے متعلق سوال پر گفتگو کی۔

ساحر لودھی نے اپنا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ’ساحر‘ اور ’ساحر لودھی‘ دو مختلف لوگ ہیں، ’ساحر‘ وہ ہے جسے میں جانتا ہوں، اور ’ساحر لودھی‘ وہ ہے جسے سب لوگ جانتے ہیں، ’ساحر لودھی‘ پر سب کی رسائی ہے لیکن ’ساحر‘ پر صرف ’ساحر لودھی‘ کو رسائی حاصل ہے۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ساحر‘ کو جاننا لوگوں کے لیے ضروری نہیں ہے، میں اپنی زندگی کی کتھا کسی کو سمجھانے کا پابند نہیں ہوں، میں اپنے معاملات نجی رکھنے کا عادی ہوں، پارٹیز میں زیادہ تر شرکت نہیں کرتا، میں ہمیشہ محدود رہتا ہوں، زیادہ لوگوں سے ملنے کا شوقین نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈٰیو مجھے بے حد پسند ہے، میں ہمیشہ اپنے چہرے کے حوالے سے حساس تھا، انسان کو نہ خوش فہم ہونا چاہیے اور نہ غلط فہمی کا شکار ہونا چاہیے، نوجوانی میں وہ لڑکا نہیں تھا کہ جسے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں رُک جائیں، میرا رنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے سانولا ہوگیا تھا، مجھے میری رنگت کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔’

انہوں نے کہا کہ میرے پاس صرف ایک صلاحیت تھی کہ میں بہت اچھا اور بہتر بول سکتا تھا، میں بچپن سے ہی ڈاکٹر بننا چاہتا تھا نہیں بن سکا، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ بولنے کی صلاحیت اللہ نے مجھے کیوں دی ہے، اس لیے آج 15 سال ہوگئے ہیں کہ میں ٹی وی اور ریڈیو پر اپنے بولنے کے انداز سے لوگوں کو متاثر کرتا ہوں۔

ساحر لودھی نے کہا کہ ’میں جو کچھ بولتا ہوں اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے بجائے اس کے کہ میں کس طرح نظر آرہا ہوں۔‘

مارننگ شوز پر بات کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ یہ تصور کرنا غلط ہے کہ مارننگ شو صرف خواتین دیکھتی ہیں، میں ریٹنگ کی جنگ میں نہیں ہوں، میں جہاں ہوں ریٹنگ وہیں ہوگی، کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھے پسند نہیں کرتے، کچھ لوگ اس لیے مجھے اسلیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں، اور زیادہ تر لوگ اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھے بہت پسند کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ میں کبھی کسی تنازع سے نہیں ڈرتا، ایک راز کی بات یہ ہے کہ جتنا زیادہ تنازع ہوتا ہے اتنا زیادہ پیسہ بھی ملتا ہے، ساحر لودھی نے کہا کہ جتنے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں آپ اتنی زیادہ ترقی کرتے ہیں۔

بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے کے سوال پر ساحرلودھی نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان سے کوئی موازنہ نہیں ہے، شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں، جب مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ لوگوں نے موازنہ کرنا شروع کیا تو ابتدائی طور پر مجھے تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن پھر میں سمجھ گیا کہ میری یقیہ زندگی میں اب ایسا ہی چلے گا،

انہوں نے کہا کہ اب میں اس سے پریشان نہیں ہوتا، لیکن اس بات کو مانتا ہوں کہ ایک وقت تھا جب میں شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا تھا۔

میزبان نے جب سوال کیا کہ جب لوگ آپ کا موازنہ شاہ رخ خان سے کرتے ہیں تو کیا آپ کو فخر محسوس ہوتا ہے؟ جس پر ساحر لودھی نے کہا کہ ’نہیں، میں کسی خوش فہمی یا غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں، میں یہاں اس لیے نہیں کہ لوگ مجھے کسی دوسرے شخص کے ساتھ موازنہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024