• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پیٹرول ڈیلرز کے وفاقی وزیر سے مذاکرات، ہڑتال دو روز تک مؤخر کرنے کا فیصلہ

شائع July 21, 2023
—فائل/فوٹو: اے این پی
—فائل/فوٹو: اے این پی

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے مذاکرات کے بعد ملک گیر ہڑتال دو روز کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی پی ڈی اے نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات کے بعد کل (22 جون) کو اعلان کی گئی ہڑتال دور روز (24 جولائی) تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منافع کے مارجن میں اضافے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

گزشتہ روز فیول اسٹیشن آپریٹرز نے کل سے شروع ہونے والی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا اور منافع کا مارجن موجودہ 2.4 فیصد کی سطح سے دوگنا کرکے پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی پی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے پیٹرول اسٹیشن بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں ایک پریس ریلیز میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلرشپ مارجن بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود اور افراط زر نے آپریٹرز کا کاروبار متاثر کیا ہے۔

پی پی ڈی اے نے مزید کہا تھا کہ ملک میں ایرانی ایندھن کی اسمگلنگ کی وجہ سے فروخت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے 1999 میں ایک معاہدہ کیا تھا کہ ہمیں 5 فیصد منافعے کا مارجن ملے گا، جس سے 2004 میں کم کر کے 4 فیصد کر دیا گیا تھا۔

پی پی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس وقت موجودہ حکومت نے منافعے کا مارجن 6 روپے فی لیٹر کر دیا تھا، جس سے ان کا منافع تقریباً 2.4 فیصد ہوگیا اور یہ پیٹرول ڈیلرز کے لیے قابل قبول نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے ہمیں بتایا کہ منافعے کے مارجن پر بعد میں غور کیا جائے گا لیکن پھر بجلی، یوٹیلیٹیز، لیبر اور کائبر ریٹ میں اضافے کی وجہ سے چھوٹے پیٹرول پمپس کا منافع مکمل طور پر ختم ہو گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے وزیر مملکت مصدق ملک سے رابطہ کیا اور تمام اہم اخبارات میں اپنی اپیلیں شائع کیں، انہوں نے ہم سے کراچی آنے کا وعدہ کیا تھا اور اسی لیے ہم نے کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا لیکن انہوں نے دورہ نہیں کیا۔

بعد ازاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایک اور بیان میں کہا کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے انہیں بلایا ہے اور وہ آج شام 4 بجے ملاقات کریں گے۔

اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن نے ایک اور بیان جاری کیا جس پر وزیر مملکت، پی پی ڈی اے کے چیئرمین اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مسرور خان کے دستخط تھے۔

ڈان ڈاٹ کام کو موصول اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی بنیاد پر، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈیلر کے مارجن میں نظرثانی ہونی چاہیے، بڑھے ہوئے مارجن کا تعین تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول حقیقی اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جائے گا، اس نظرثانی شدہ مارجن نمبر کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں کے اندر یعنی 24 جولائی کو کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس یقین دہانی کے پیش نظر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال 24 جولائی 2023 بروز پیر تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024