• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

نشہ برآمد ہونے پر جی جی حدید گرفتاری کے بعد رہا

شائع July 19, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/جی جی حدید
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/جی جی حدید

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید کو نشہ آور اشیا برآمدگی کیس میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ جی جی حدید اپنی دوست کے ہمراہ 10 جولائی کو نجی طیارے کے ذریعے اوون رابرٹس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، اس دوران کسٹم حکام نے ان کے سامان کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ان کے سامان سے گانجا اور بھنگ برآمد ہوئی جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق گانجا اور بھنگ کی مقدار نسبتاً کم تھیں اور بظاہر ذاتی استعمال کے لیے تھیں۔

جی جی حدید کے نمائندے رونڈے کولیٹا نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ماڈل نے نیویارک کے شہر میں میڈیکل لائسنس پر قانونی طور پر بھنگ خریدی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ 2017 سے گرینڈ کیمن میں بھنگ کا طبی استعمال قانونی ہے، تاہم بھنگ کے ساتھ ملک کے اندر اور باہر سفر کرنا غیر قانونی ہے۔

گرفتاری کے بعد جی جی حدید اور ان کی دوست کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور دو دن بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں پر ایک، ایک ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا اور انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔

جی جی حدید کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ’ماڈل کا ریکارڈ کلیئر ہے، وہ اس وقت جزیرے پر چھٹیاں منا رہی ہیں‘، ضمانت پر رہائی کے بعد ماڈل نے اپنی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے ماڈل کی گرفتاری سے متعلق سوالات کے انبار لگا دیے۔

جی جی حدید نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز دو سال کی عمر میں کیا تھا، وہ متعدد معروف فیشن برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور ووگ کے بین الاقوامی ایڈیشنز کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔

ماڈل نے اپنی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر ردعمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024