• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد: دو علیحدہ واقعات میں 8 سالہ بچی اور خاتون کا ’ریپ‘

شائع July 19, 2023
بچی کی والدہ نے ہمسایوں کے بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا — فائل فوٹو: رائٹرز
بچی کی والدہ نے ہمسایوں کے بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا — فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو مختلف واقعات میں ایک خاتون اور ایک بچی کو مبینہ طور پر ریپ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعے میں ایک 8 سال کی بچی کا ہمدانی ٹاؤن کے علاقے میں جنسی استحصال کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی اپنے 10 سالہ بھائی کے ہمراہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر گئی تھی، دونوں بہن بھائی کھیل کر واپس آگئے تھے لیکن بچی پھر گھر سے باہر گئی اور لاپتا ہوگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ نے ہمسایوں کے بچوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

بعد ازاں علاقے کی ایک سڑک پر بچی خوفزدہ حالت میں ملی جسے گھر لایا گیا، پوچھنے پر اس نے اپنی والدہ کو کسی شخص کی جانب سے ریپ کیے جانے کے بارے میں بتایا۔

پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی اور بچی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

دوسرے واقعے میں غوری ٹاؤن کے علاقے میں ملازمت کی تلاش میں سرگرداں خاتون کو مبینہ طور پر ریپ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کو نوکری دینے کے بہانے اپنے پراپرٹی آفس بلایا تھا۔

مذکورہ مقام پر خاتون اپنی سہیلی کے ساتھ پہنچی تھی لیکن ملزم نے اس کی سہیلی کو واپس بھیج دیا اور مبینہ طور پر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024