• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

محرم کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشور 29 جولائی کو ہوگا

شائع July 18, 2023
پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے—فوٹو: ڈان نیوز
پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے—فوٹو: ڈان نیوز

ملک میں ہجری سال 1445 کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم محرم الحرام 20 جولائی اور یوم عاشور 29 جولائی کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس کے بعد مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 20 جولائی کو ہوگا۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد ہوئے جس کے بعد یہ واضح ہوا کہ پاکستان کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 20 جولائی 2023 بروز جمعرات کو ہوگا اور 10 محرم الحرام (یوم عاشور) 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ محرم الحرام کا چاند 17 جولائی کو نظر آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024