• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی شہری کی محبت میں سرحد پار کرنے والی سیما دھمکیاں ملنے کے بعد شوہر سمیت روپوش

شائع July 18, 2023
سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا اور سچن سے شادی کی—فوٹو: بی بی سی
سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا اور سچن سے شادی کی—فوٹو: بی بی سی

پب جی گیم کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہونے والی پاکستانی خاتون سیما بھارت جاکر ہندو مذہب اختیار کرکے شادی کرنے کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے سبب اپنے شوہر سمیت روپوش ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن مینا دہلی کی سرحد سے متصل گریٹر نوئیڈا میں واقع اپنے گھر سے لاپتا ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آن لائن گیم ’پب جی‘ کھیلتے ہوئے سچن سے رابطہ قائم کرنے والی سیما نیپال کے راستے غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھی۔

اتر پردیش (یوپی) پولیس نے سیما کو نیپال کے راستے بغیر ویزا کے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا، سیما نے ہندو مذہب اختیار کر لیا اور سچن سے شادی کی اور گریٹر نوئیڈا میں واقع گھر میں رہنے لگی۔

تاہم اب رپورٹس کے مطابق دونوں لاپتا ہو گئے ہیں، اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے مبینہ طور پر سیما کے پاکستانی روابط اور بھارت میں داخل ہونے کے لیے اپنائے گئے راستے کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ سیما نے سچن کے ساتھ رہنے کے لیے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرنے کی بات کی تھی جس پر اتر پردیش کے ایک سینیئر پولیس افسر نے سیما پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔

پولیس اہلکار نے متنبہ کیا کہ ہجوم یا صحافیوں کے بھیس میں کچھ شرپسند سیما پر جان لیوا حملہ کر سکتے ہیں، سیما یا سچن کی جانب سے کوئی باضابطہ درخواست نہیں آئی لیکن حفاظتی اقدامات کے لیے پولیس ان کے گھر کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

یونیفارم اور سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسران کو ربو پورہ میں گھر کے ارد گرد محتاط انداز میں تعینات کیا گیا ہے، ذرائع نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کو بتایا کہ بھارتی حکومت اس وقت سیما کو پاکستان واپس نہیں بھیج سکتی ، اُس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ وزارت خارجہ اور حکومت ہی کرے گی۔

سیما کے بھارت میں غیر قانونی داخلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بھارتی شہری سے اس کی شادی کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ شرائط کے ساتھ طویل مدتی ویزا دینے کا امکان تجویز کیا۔

ذرائع نے ’انڈیا ٹوڈے‘ کو بتایا کہ اگر سچن نے اپنی بیوی کے بھارت میں رہنے کی اجازت کے لیے حکومت سے اپیل کی تو اسے اب ایک بھارتی شہری کی بیوی ہونے کی وجہ سے طویل مدتی ویزا دیا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024