• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بیٹے کے انتقال کے دوماہ بعد عماد عرفانی کا پہلا پیغام

شائع July 17, 2023
مئی 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عماد عرفانی کے کم عمر بیٹے زاویار عرفانی انتقال کر گئے ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام/عماد عرفانی
مئی 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عماد عرفانی کے کم عمر بیٹے زاویار عرفانی انتقال کر گئے ہیں — فائل فوٹو: انسٹاگرام/عماد عرفانی

اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے اپنے بیٹے زاویار عرفانی کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں پہلی بار سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم ہمیشہ یاد آؤ گے۔‘

یاد رہے کہ مئی 2023 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عماد عرفانی کے کم عمر بیٹے زاویار عرفانی انتقال کر گئے ہیں، اس سے متعلق اداکار نے اب تک باضابطہ طور پر اپنے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا۔

البتہ عماد عرفانی کے مینیجر ماہر صمد نے مئی 2023 میں ڈان سے بات کرتے ہوئے اس افسوس ناک خبر کی تصدیق کی تھی۔

فائل فوٹو: انسٹاگرام/عماد عرفانی
فائل فوٹو: انسٹاگرام/عماد عرفانی

اس کے علاوہ اداکار کی قریبی دوست شانزاہ شیخ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ ’میرے قریبی دوست عماد عرفانی کے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‘

اداکار کے بیٹے کا انتقال کیسے اور کہاں ہوا، اس سے متعلق کسی بھی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

تاہم اب انتقال کی خبر کے تقریباً 2 ماہ بعد گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد عرفانی نے اپنے بیٹے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم ہمیشہ یاد آؤ گے۔‘

انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’آپ میری زندگی کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہو، شکریہ مجھے یہ بتانے کے لیے کہ تم میں کچھ ایسا تھا جس پر میں یقین کرتا ہوں، تم میری بہترین امید تھے اور ہمیشہ رہو گے، میں ہمیشہ تم سے پیار اور تمہیں یاد کرتا رہوں گا۔‘

عماد عرفانی پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں، تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے وہ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آرہے۔

ماضی میں انہوں نے مقبول ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں چیخ، آسمانوں پہ لکھا، دل نہیں مانتا اور جلن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اداکار عماد عرفانی نے کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جن میں سات دن محبت اِن، آسمان بولے گا شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024